کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کے دفتر پر حملہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 19:52

کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کے دفتر پر حملہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں واقع انسداد دہشت گردی پولیس کے دفتر پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد کی جانب سے دفتر کے باہر کریکر بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے باعث ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کے عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں جبکہ ایک رکشے اور بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :