بھارت میں دہشت گرد قرار دیے جانے والا شخص کینیڈا میں وزیر بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 20:00

بھارت میں دہشت گرد قرار دیے جانے والا شخص کینیڈا میں وزیر بنا دیا گیا
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) بھارت میں دہشت گرد قرار دیے جانے والا شخص کینیڈا میں وزیر بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک ہندوستانی نژاد کینیڈین امرجیت سوہی کینیڈا کی پارلیمنٹ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پارلیمنٹ کا حصہ بننے کے بعد امرجیت سوہی کو اب انفراسٹرکچر کی وزارت کا قلمبندان سونپ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امرجیت 1981 سے کینیڈا میں آباد ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ہے کہ امرجیت کو 1988 میں خالستان کی تحریک کا حصہ ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر 2 برس تک جیل میں رکھا گیا تھا۔ 1990 میں ان پر دہشت گردی کا الزام ثابت نہ ہونے پر انہیں رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ کینیڈا واپس چلے گئے تھے۔ 1990 کے بعد سے امرجیت کینیڈا میں ہی مقیم ہیں اور اب بالاخر وزیر بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :