ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئیل بدری ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 20:32

ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئیل بدری ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئیل بدری ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر مصروف ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئیل بدری ڈینگی بخارکا شکار ہو کر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ سیموئیل بدری بیماری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے سری لنکا نہیں پہنچ پائے ہیں۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے سیموئیل بدری کے متبادل کے طور پر دیوندرا بشو کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :