پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مارچ 2016ء میں منعقد کرایا جائے گا‘ عثمان انور

جمعرات 5 نومبر 2015 22:28

پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مارچ 2016ء میں منعقد کرایا جائے گا‘ عثمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہپاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مارچ 2016ء میں منعقد کرایا جائے گا بین الاقوامی کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی اس کا اعلان انہوں نے23ویں آئی ٹی ایف سینئرورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں کیا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل سہولتوں سے آراستہ ٹینس کورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد انشاء اﷲ مارچ 2016میں پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ منعقد کرائیں گے جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین برس قبل جب پنجاب یوتھ فیسٹیول کا آغاز کیا تھا تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے مگر ہم نے ٹیم ورک اور شب و روز محنت سے اسے کر دکھایا۔گینز ورلڈ ریکارڈ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کو دنیا کا سب سے بڑا سپورٹس فیسٹیول قرار دیا ہے جو کہ پاکستان کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجا ب سپورٹس کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے، 23ویں آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے شرکاء کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے دروازے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کیلئے کھلے ہیں۔

پاکستان پرامن اور محبت کرنیوالوں لوگوں کا ملک ہے،غیرملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کیلئے کورٹس اور اکیڈمیز بنا رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :