آپریشن، جوت مارے ، سپین کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے چھاپے، 25 پاکستانی گرفتار

وارسا میں بھی پاکستانیوں کی ملکیتی 28 دکانوں پر چھاپے

جمعرات 5 نومبر 2015 23:02

آپریشن، جوت مارے ، سپین کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے چھاپے، 25 پاکستانی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء)جوت مارے، نامی آپریشن کے تحت سپین کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 250 اہلکاروں کی جانب سے مالاگا۔ کادیز۔ باداخوز۔ الیکانتے اور سیبیعا میں چھاپوں کے دوران 25 پاکستانیوں کی گرفتاری کے علاوہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی پاکستانیوں کی ملکیتی 28 دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ جس کے دوران متعدد گاڑیاں۔

نقد رقوم اور اہم کاغذات پولیس کے ہاتھ لگے۔ یہ گروہ اٹلی بذریعہ لیبیا۔ اور یونان بذریعہ ترکی انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

انسانی اسمگلنگ کیلئے یہ گروہ کشتیوں کے زیریں حصوں اور بند کنٹینرز اور ہوا بند ٹرالوں کا استعمال کرتا تھا۔ انسانی اسمگلنگ کے دوران ماہ اگست میں اس گروہ کے ذریعہ یورپ منتقل ہونے والے بعض پاکستانی کشتیوں کے گیس روم میں سانس گھٹنے کے باعث جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ یہ گروہ پاکستانیوں کو یورپ پہنچانے کے بعد اپنے ٹھکانوں پر لے آتا تھا۔ اور اپنی ڈونر کباب دکانوں پر جیب خرچ پر لمبے اوقات کار اور بغیر چھٹی کے کام لیتا تھا۔ جبکہ ان پاکستانیوں سے سپین پہنچائی اور اقامتی اجازت نامہ کے حصول کے عوض 14 ہزار یورو فی کس وصول کئے جاتے تھے۔ ۔