Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ریحام خان کے مابین مصالحت کے لیے کسی نے مولانا طارق جمیل سے رابطہ نہیں کیا۔ شبیر عثمانی نے وضاحت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 12:31

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ریحام خان کے مابین مصالحت کے لیے کسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.06 نومبر 2015ء) : گذشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں ام تھیں کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کے مابین مصالحت کے لیے مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا گیا ہے. لیکن مولانا طارق جمیل کے قریبی ساتھی مولانا شبیر عثمانی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے اس ضمن میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا. مقامی اخبار نوائے وقت میں شائع ایک خبر کے مطابق مولانا طارق جمیل کے قریبی ساتھی مولانا شبیر عثمانی، جو تبلیغی اجتماع میں اس وقت مولانا طارق جمیل کے ساتھ موجود ہیں، نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل سے عمران خان اور ریحام خان کے مابین مصالحت کے لیے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان سے کسی نے عمران خان اور ریحام خان کی صلح کے لئے رابطہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات