کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کی کسٹم برآمدگی رپورٹ کیخلاف درخواست ، تفتیشی افسر پر ٹیمپرنگ کا الزام ، برآمد اشیاء کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

جمعہ 6 نومبر 2015 14:27

کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کی کسٹم برآمدگی رپورٹ کیخلاف درخواست ، ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء) کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی نے کسٹم کی برآمدگی رپورٹ کیخلاف درخواست دائر کر دی، تفتیشی افسر پر ٹیمپرنگ کا الزام ، برآمد اشیاء کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا گیا،کسٹم کورٹ نے حاضری لگانے کے بعد ملزمہ کو جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی ، ملزمہ ایان علی27 ویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایان علی کی جانب سے کسٹم کی برآمدگی رپورٹ کیخلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برآمدگی رپورٹ میں ٹیمپرنگ کی گئی، تفتیش مکمل کرنے کے بعد تفتیشی افسر نے برآمدگی رپورٹ میں نئی چیزیں شامل کیں،پہلی ریکوری رپورٹ میں برآمد کیے گئے پاسپورٹ کا ذکر نہیں ، عدالت برآمد ہونے والی اشیاء کا فرانزک ٹیسٹ کرائے۔ بعد ازاں ایان علی نے عدالت سے جانے کی اجازت طلب کی جس پر کسٹم کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ کیس ریکارڈ کا مکمل جائزہ لینے اور تحریر کرنے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا تاہم ملزمہ کی موجودگی ضروری نہیں ، جس کے بعد ایان علی حاضری لگا کر عدالت سے چلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :