اپنی زندگی پر کتاب لکھ رہی ہوں ،اگلے سال فلم بھی بناؤں گی‘ اداکارہ میرا

جمعہ 6 نومبر 2015 14:49

اپنی زندگی پر کتاب لکھ رہی ہوں ،اگلے سال فلم بھی بناؤں گی‘ اداکارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء ) پاکستان کی نامور اداکار ہ میرا نے کہا ہے کہ زندگی بڑی خوبصورت ہے ،زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرتی ہوں ،اپنی زندگی پر کتاب لکھ رہی ہوں اوراگلے سال اپنی زندگی پر فلم بناؤں گی، تعریف کرنے والے لوگ پسند نہیں ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگ میری ذات کے بار ے میں کیا باتیں کرتے ہیں وہ مجھے جاننے کی ہر گز کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

زندگی ایک چوراہا ہے آپ نے کس طرف جانا ہے اس کا فیصلہ آپ نے خود کرنا ہوتا ہے مجھ سے زندگی میں کیا غلطیاں سر زد ہوگئی میں اسے یاد نہیں کرنا چاہتی ہوں جو دل کو اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں ۔خدا نے سب کچھ عطا ء کررکھا ہے زیادہ کی خواہش نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں چند افراد کو پاکستانی فنکاروں کی شکل اچھی نہیں لگتی کیونکہ ہمارے فنکاروں نے اپنی لازوال اداکاری سے بھارتی فنکاروں کو ان کی اوقات یاد دلادی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہاکہ مولانا طارق جمیل اور طاہرالقادری صاحب کی کتابوں کا مطالعہ کررہی ہوں اور خواہش ہے کہ طارق جمیل صاحب سے دین کی تعلیم حاصل کروں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شعبہ تعلیم خواتین کیلئے انتہائی معیاری شعبہ ہے ۔ فارغ اوقات میں شاپنگ کرنے اور گھر والوں کے ساتھ باہر اچھے ہوٹل میں کھانا کھانے کو پسند کرتی ہوں ۔شادی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہاکہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں خدا کو جب منظور ہوا تو شادی کا فیصلہ بھی ایک دن ہوجائے گا ۔شادی کے علاوہ بھی بہت منزلیں ہیں اس وقت تما م ترتوجہ پروڈکشن ہاؤس اور ہسپتال پر مرکوز کررکھی ہے ۔