داود ابراھیم کی جانب سے سرنڈر کرنے کی پیش کش کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 18:41

داود ابراھیم کی جانب سے سرنڈر کرنے کی پیش کش کا انکشاف

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) داود ابراھیم کی جانب سے سرنڈر کرنے کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراھیم کے سابق وکیل شام کیشوانی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے داود ابراھیم نےبھارتی حکومت کو سرنڈر کرنے کی پیش کش کی تھی۔

(جاری ہے)

شام کیشوانی کا کہنا ہے کہ جن شرائط پر ایک اور انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن سے سرنڈر کروایا گیا ہے، انہیں شرائط پر داود ابراھیم بھی سرنڈر کرنے کیلئے تیار تھے۔ مگر بھارتی حکومت کی جانب سے داود ابراھیم کی پیش کش کو قبول نہیں کیا گیا۔