ساوئتھ ایشین گیمز کیلئے ویمن کبڈی ٹیم کے اوپن ٹرائلز نو نومبر کو منعقد ہوں گے

جمعہ 6 نومبر 2015 20:10

ساوئتھ ایشین گیمز کیلئے ویمن کبڈی ٹیم کے اوپن ٹرائلز نو نومبر کو منعقد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) ساوئتھ ایشین گیمز میں شرکت کر نے کے لئے ویمن کبڈی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 09 نومبر 2015 کو حمیدی حال، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں دن 12بجے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان ٹرائلز میں ویمن کبڈی ٹیم کی سلیکشن کی جائے گی۔ جو ساوئتھ ایشین گیمز میں شرکت کریں گی۔ ساوئتھ ایشین گیمز انڈیا میں فروری2016 میں منعقد ہوں گی۔ ان ٹرائلز میں سے 20 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ اس میں ہر خاص اور عام کو دعوت دی جاتی ہے۔ اور ویمن کبڈی ٹیم پہلی مرتبہ ان گیمز میں حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :