آئس ہاکی لیگ ، واشنگٹن کیپٹلز نے بوسٹن بورائنز کو شکست دے دی

ہفتہ 7 نومبر 2015 11:32

آئس ہاکی لیگ ، واشنگٹن کیپٹلز نے بوسٹن بورائنز کو شکست دے دی

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7نومبر۔2015ء ) امریکا میں ہونے والے نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میچ میں واشنگٹن کیپٹلز نے مہمان ٹیم بوسٹن بورائنز کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی لیگ کے دلچسپ میچ میں میزبان واشنگٹن کیپٹلز کی ٹیم نے حریف ٹیم کو خوب تگنی کا ناچ نچایا انہوں نے شروع ہی سے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا اور مہمان ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔ کیپٹلز نے میچ میں زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے کامیابی حاصل کی اس جیت کے بعد فاتح ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔