جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن کی اطلاعات پر تحقیقات کا آغاز

ہفتہ 7 نومبر 2015 12:38

جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن کی اطلاعات پر تحقیقات کا آغاز

جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7نومبر۔2015ء ) جنوبی افریقہ کےکرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ، تحقیقات کا آغاز بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق یہ تحقیقات ساؤتھ افریقا کرکٹ کا اینٹی کرپشن یونٹ کرے گا اور اس میں آئی سی سی اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی ۔ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کرکٹ کی شفافیت قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کرپشن کے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور کرپشن کا شکار ہونے کی صورت میں اس کے نتائج بھی بخوبی جانتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :