جنوبی افریقا : ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن ، تحقیقات کا آغازکردیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 12:44

جنوبی افریقا : ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن ، تحقیقات کا آغازکردیا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ، تحقیقات کا آغاز بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق یہ تحقیقات ساؤتھ افریقا کرکٹ کا اینٹی کرپشن یونٹ کرے گا اور اس میں آئی سی سی اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کرکٹ کی شفافیت قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کرپشن کیبچاؤ کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور کرپشن کا شکار ہونے کی صورت میں اس کے نتائج بھی بخوبی جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :