سابق امریکی صدر جارج بش سینئرنے سوانح حیات میں بیٹے جارج ڈبلیو بش ، ڈک چینی اوررمز فیلڈ پر چڑھائی کر دی
بش سینئربڑھاپے میں سٹھیا گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ بش خود سارے فیصلے کرتے تھے، رمزفیلڈ کا شدید غم و غصہ کا اظہار
ہفتہ 7 نومبر 2015 12:53
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر نے اپنی سوانح حیات میں اپنے بیٹے جارج ڈبلیو بش ، ان کے نائب صدر ڈک چینی اور وزیردفاع رمز فیلڈ پر چڑھائی کر دی جس پر رمزفیلڈ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بش سینیئربڑھاپے میں سٹھیا گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ کہ بش خود سارے فیصلے کرتے تھے۔
بش سینئر نے آئندہ ہفتے منظر عام پر آنے والی سوانح حیات میں اپنے بیٹے کے دورِ صدارت میں ان کے نائب صدر ڈکی چینی اور وزیر دفاع ڈانلڈ رمزفیلڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ڈک چینی اور رمزفیلڈ کی شخصیات کو بیان کرنے کے لیے جو الفاظ اس سوانح حیات میں استعمال کیے گئے ہیں ان پر رمزفیلڈ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈکی چینی نے انھیں نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
میرا خیال ہے کہ (رمزفیلڈ) میں عاجزی کی کمی ہے اور ان میں دوسرے لوگوں کے خیالات کی قدر کرنے کی صلاحیت کم ہے۔ وہ اس قسم کے آدمی ہیں جو دوسروں کو جوتے لگا کر کام کرانے کے قائل ہوتے ہیں۔ اور میرا خیال ہے انھیں اپنے اس رویے کی قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔ڈِک چینی کے بارے میں بش سینیئر کا کہنا ہے کہ وہ ان (بش سینیئر) کے دور اور ان کے بیٹے کی صدارت کے درمیانی عرصے میں بدل گئے تھے۔
نو ستمبر کے حملوں کے تناظر میں مسٹر چینی کے کردار کے بارے میں بش سینیئر کا کہنا تھا کہ ’اچانک وہ (مسٹر چینی) سخت گیر ہو گئے اور اْس ڈکِ چینی سے مختلف شخص بن گئے جو میرے ساتھ کام کیا کرتا تھا۔جون میچم سے بات کرتے ہوئے بش سینیئر کا مزید کہنا تھا کہ ڈِک چینی نہ صرف ’من مانی‘ کرتے تھے بلکہ قومی سلامتی کے معاملات میں ان کے بیٹے کی بالکل نہیں سْنتے تھے۔سوانح حیات میں خود اپنے بیٹے کے حوالے سے بش سینیئر کا کہنا ہے کہ انھیں اکثر فکر رہتی تھی کہ ان کا بیٹا کس قسم کی نعرے بازی کر رہا ہے۔ 2002 کے صدارتی خطاب میں جارج ڈبلیو بْش نے ’برائی کے محور (ایکسس آف ایول)‘ کے جو الفاظ استعمال کیے تھے، اس حوالے سے بش سینیئر کا کہنا تھا کہ اگر آپ ان الفاظ پر غور کریں اور اس قسم کی باقی چیزوں کو دیکھیں تو میرا خیال ہے کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ اس قسم کی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اس سوانح حیات پر امریکہ اور امریکہ سے باہر تمام مقتدر مغربی اخبارات میں تبصرے شائع ہوئے ہیں۔ڈانلڈ رمزفیلڈ نے اپنے بارے میں بش سینیئر کے تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی یہ بات غلط ہے کہ وہ ایک مغرور شخص ہیں۔ ان کے بقول بش سینیئر ’سٹھیا گئے ہیں۔جمعرات کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں مسٹر رمزفیلڈ نے جارج ڈبلیو بش کے زمانے میں اپنے کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بش سینیئر اب بوڑھے ہو گئے ہیں اور اپنے بیٹے (جارج بش) کے بارے میں ان کے خیالات درست نہیں کیونکہ میرے خیال میں جارج ڈبلیو بش اپنے فیصلے خود کیا کرتے تھے۔میں اس سلسلے میں محکمہ دفاع کی ویب سائٹ پر پڑے ہوئے ہزاروں سرکاری خطوط دکھا سکتا ہوں جن میں صدر کو محکمے کی جانب سے مشورے دیے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.