شیخوپورہ ‘ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کے حامیوں میں تصادم ‘ دس سے زائد افراد زخمی ‘ پندرہ گرفتار

ہفتہ 7 نومبر 2015 14:13

شیخوپورہ ‘ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کے حامیوں میں تصادم ‘ دس سے زائد افراد ..

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) شیخوپورہ کی نواحی آبادی معراج پورہ میں مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں تصادم کے نتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

معراج پورہ حلقہ 52 میں مسلم لیگ ن کے محمد حسین اور پی ٹی آئی کے مظفر محمود خان چیئرمین کی سیٹ کے امیدوار ہیں ۔ انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواروں کے حامیوں کا آمنا سامنا ہوا ۔اور نعرے بازی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ۔مشتعل کارکنوں نے پتھراؤکیا اور ہوائی فائرنگ کی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔