ارجن کپور سڑک پر جوتے چمکائیں گے

ہفتہ 7 نومبر 2015 14:25

ارجن کپور سڑک پر جوتے چمکائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور مشن سپنے کے لئے سڑک پر لوگوں کے جوتے چمکائیں گے جس کے پیسوں سے ایک ضرورت مند شخص کی مدد کی جائیگی۔ ارجن ایک پروگرام مشن سپنے میں شامل ہونگے جس کا مقصد ضروتمندوں کی مدد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ارجن کپور اس پروگرام میں ایک روز کیلئے ایک پولیس مریض کی مدد کرینگے اور سڑک پر جوتے پالش کرتے نظر آئیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد مشہور شخصیات کی جانب سے ضرورتمندوں کیلئے پیسے جمع کرنا ہے۔ پرستاروں کی جانب سے جمع کئے ہوئے پیسوں کو سو سے ضرب دیکر ضرورتمند شخص کو دیئے جائینگے۔