اسلام آباد : جنرل حمید گل نے ریحام خان کو دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے کے ثبوت دکھائے تو وہ گھبراہٹ کے عالم میں باہر نکل آئیں اور ریحام خان کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبد اللہ گل نے انکشاف کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 14:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے ریحام خان سے متعلق بتایا کہ ریحام خان نے جب ان کے والد کا انٹرویو کیا تو اس کے بعد انہوں نے ریحام خان سے علیحدگی میں ملاقات کی اور انہیں کچھ دستاویزات دکھائیں جنہیں دیکھ کر ریحام خان ایک دم گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں.عبداللہ گل نے کہا کہ جنرل صاحب نے دونوں بار عمران کو بچانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نہ سمجھ سکے۔
عبداللہ گل نے بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور خود اس چیز کے گواہ ہوں کہ ریحام خان جب 11 اکتوبر 2014ءکو ان کے والد صاحب کا انٹرویو لینے کیلئے آفس تشریف لائیں تو انٹر ویو کے بعد جنرل صاحب نے ریحام خان کو کہا کہ میں آپ سے علیحدگی میں بات کرنا چاہوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران کچھ شواہد جنرل صاحب نے ریحام خان کو پیش کئے جس کے بعد ریحام خان جب باہر آئیں تو کافی گھبراہٹ کا شکار تھیں اور ان کا چہرہ سرخ ہو گیاتھا جبکہ اس دوران ایک اور صاحب بھی وہاں موجود تھے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا۔
جنرل صاحب نے کہا تھا کہ کچھ شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی آپ کے اہم رابطے ہیں۔ بالخصوص برطانیہ کے ساتھ اور پھر یہی بات جنرل صاحب نے دو ذرائع کے حوالے سے ایک ذاتی طور پر عمران خان کو بتائی جبکہ دوسری مرتبہ ایک میڈیا پرسن کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھجوایا۔ لیکن انہوں نے توجہ نہیں دی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.