Live Updates

اسلام آباد :ن لیگ ایاز صادق کے علاوہ کسی اور رہنما کو اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کرے تو ووٹ دینے کے تیار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 15:21

اسلام آباد :ن  لیگ ایاز صادق کے علاوہ کسی اور رہنما کو اسپیکر کے لیے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ قومی اسمبلی کے لیے ایاز صادق کے علاقوہ کسی اور رہنما کو نامزد کرے تو ن لیگ کے امیدوار کو متفقہ اسپیکر کیلئے ووٹ دینے پر تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہناہے پی ٹی آئی کے بعض اراکین قومی اسمبلی بھی اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے، جس کی تصدیق سپیکر کے انتخاب کیلئے حتمی ووٹوں سے ہو جائے گی.

دوسری جانب ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے ایاز صادق کی بطور اسپیکر نامزدگی کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایاز صادق کو بھر پور اسپورٹ کیا جائے گا جب کہ اس ضمن میں پاکستان تحریکٍ انصاف کو منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں. واضح رہے کہ پاکستان تحریکٍ انصاف اسپیکر کے عہدے کے لیے پارٹی رہنما شفقت محمود کو پہلے ہی سے اُمیدوار نامزد کر چکی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات