پیرمحل ، زبردستی ووٹ ڈلوانے کیلئے امیدواروں نے خاتون کے بھائیوں سے مل کر شناختی کارڈ چوری کروالئے

ہفتہ 7 نومبر 2015 16:32

< p>پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء زبردستی ووٹ ڈلوانے کیلئے امیدواروں نے خاتون کے بھائیوں سے مل کر شناختی کارڈ چوری کروالئے شناختی کارڈ واپس مانگنے پر خاتون پر تشدد چوڑیوں کا ٹوکر ا توڑ ڈالا ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان کی رہائشی نصرت بی بی زوجہ اللہ دتہ قوم جوئیہ جو کہ چوڑیاں فروخت کرکے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتی ہے نصرت بی بی کے گھرسے قمر عباس فرحت عباس نے امیدواروں حاجی محمد شریف ، عابد شریف کے کہنے پرنصرت بی بی اور اس کے بچوں عزیزوں کے 15شناختی کارڈ غیر موجودگی میں گھر سے چوری کرکے لے گئے شناختی کارڈ واپس کرنے پر خاتون کو سربازار تشددکانشانہ چوڑیوں کا ٹوکر ہ چھین کر سڑک کے اوپر دے مارا جس سے 15ہزار روپے مالیت کی چوڑیاں ٹوٹ گئی متاثرہ خاتون نے تھانہ پیرمحل میں اندرا ج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔

متعلقہ عنوان :