زبردستی ووٹ لینے کیلئے محنت کش خاتون پر تشدد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 7 نومبر 2015 19:29

زبردستی ووٹ لینے کیلئے محنت کش خاتون پر تشدد

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔7 نومبر۔2015ء ) زبردستی ووٹ ڈلوانے کے لیے امیدواروں نے مبینہ طور پر محنت کش خاتون کے بھائیوں سے مل کر شناختی کارڈ چوری کروالیے شناختی کارڈ واپس مانگنے پر خاتون پر تشدد چوڑیوں کا ٹوکر ا بھی توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

پولیس کو دی جانے والی درخواست کے مطابق سی پلاٹ خانجوان کی نصرت بی بی چوڑیاں فروخت کرکے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتی ہے، اس کے گھرسے قمر عباس اور فرحت عباس نے مقامی امیدواروں حاجی محمد شریف ، عابد شریف کے کہنے پرنصرت بی بی اور اس کے بچوں، عزیزوں کے 15شناختی کارڈ چوری کر لئے جن کی واپسی کے تقاضے پر خاتون کو سربازار تشددکانشانہ بنایا گیا اورچوڑیوں کا ٹوکر ہ چھین کر پر پھینک کر توڑ دیا گیاجس سے 15ہزار روپے مالیت کی چوڑیاں ٹوٹ گئیں۔

متاثرہ خاتون نے تھانہ پیرمحل میں اندرا ج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :