شاہ رخ خان نے ”فین فالونگ “میں بھارتی وزیر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 8 نومبر 2015 11:55

شاہ رخ خان نے ”فین فالونگ “میں بھارتی وزیر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر فین فالونگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹرپر شاہ رخ خان کے فالوورزکی تعدا د16ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد15.8ملین ہے۔ شاہ رخ خان بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پردوسری بڑی شخصیت بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 50سالہ اداکار نے3جنوری 2010ء کو ٹویٹر جوائن کیا تھا تب سے لیکر اب تک وہ تمام تر فلم سٹارز سے ذیادہ ایکٹیو یوزر رہے ہیں۔سپر سٹار دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کے ساتھ ہمہ وقت جڑے رہنے کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔اداکار کی 50ویں سالگر کے موقع پر انکے پرستاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں تھیں۔ اداکار آجکل روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان کی ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :