بالوں میں خشکی سکری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں

مہنگی ادویات اور شیمپو بھی اس خشکی کو مکمل ختم نہیں کر سکتے ۔ طبی ماہرین

اتوار 8 نومبر 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) خبردار بالوں میں خشکی سکری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ۔ صرف اس میں کمی ممکن ہے ۔ مہنگی ادویات اور شیمپو بھی اس خشکی کو مکمل ختم نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ جلدی امراض میں ازخود دوا کا استعمال مسائل پیدا کرتا ہے۔ خشکی کی بنیادی وجہ ایک خاص قسم کا فنگس ہے جو مجموعی طور پر سر میں اپنا گھر بنا لتیی ہے اس کے اثرات مکمل طور پر منفی بھی نہیں ہوتے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق خشکی کے خاتمے کے لئے زیادہ گرم چیزوں کا استعمال اور گرم پانی سے نہ نہایا جائے ۔ سرسوں کا تیل استعمال کیا جائے ۔