الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی بارے درخواستوں کا جائزہ روا ں ہفتے لے گا

اتوار 8 نومبر 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان رواں ہفتے پنجاب اور سندھ میں دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بعض پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی بارے صوبوں کی درخواستوں کا جائزہ لے کر فیصلے کرے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب اور سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے باقی مراحل کے لئے فوج کی تعیناتی بارے درخواستیں دی ہیں جس کا جائزہ الیکشن کمیشن رواں ہفتے لے گا اور اہم فیصلے کرے گا ۔