جاپانی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بے چین ہیں،جاپانی سفیر

اتوار 8 نومبر 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر ہیروشی انومان نے کہا ہے کہ رواں سال افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم ہیں جاپانی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بے چین ہیں ۔ 1950 کے دوران پاکستان جاپان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا ۔ 1997 میں جاپان اور پاکستان کی حکومت نے ثقافتی معاہدے کئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں حکومت جاپان پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کی گئی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے تعلیمی شعبے میں جاپان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں 530 سکولوں کی تعمیر میں مدد دی ہے سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل پاکستان کا پانچ بار دورہ کر چکا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :