بہار میں شرمناک شکست شیو سینا نے شکست کا ذمہ دارمو دی کو قرار دیدیا

مودی کے مقابلے میں ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیرو بن کر ابھرے ہیں شیو سینا

اتوار 8 نومبر 2015 15:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) ریاست بہار میں بی جے پی کی شکست کے بعد اس کی اولین اتحادی انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا نے اس شکست کا تمام تر ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ مودی کے مقابلے میں ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیرو بن کر ابھرے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے ابتدائی تبصرے میں کہا کہ یہ واضح طورپر نتیش کمار کی فتح ہے جو الیکشن میں مہا نائیک بن کر ابھرے ہیں اور لوگوں نے انہیں وزیر اعلیٰ کے طورپر ایک بار پھر قبول کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح 2014کے عام انتخابات میں کانگریس کی شکست کی ذمہ داری پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے قبول کی تھی اسی طرح بہار میں شکست کی ذمہ داری بھی وزیر اعظم مودی کو قبول کرنی چاہیے ۔