اجتماع کے آخری روز شرکاء کی تعداد12لاکھ سے تجاوز کر گئی

اتوار 8 نومبر 2015 15:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)عالمی تبلیغی اجتماع کے اختتامی روز شرکاء کی 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی آخری روز دعا میں شرکت کرنے کے لئے لوگ نماز فجر کے بعد رائے ونڈ پنڈال پہنچنا شروع ہوگئے #اختتامی دعا سے قبل مجمع کو امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے ہدایت دیں#اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا #دعا میں شریک ہونے کے لئے شہر کے تمام کاروباری مراکز میں چھٹی کا سماں رہا#دکانوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین نے اپنی بچوں کے ہمراہ دعا میں شرکت کی اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانیوالے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ،جگہ جگہ پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے اجتماع گاہ پارکنگ میں جگہ کم پڑ جانے سے زائرین کی کثیر تعداد نے اپنی گاڑیاں فیکٹری ایریا میں پارک کیں #زائرین کی حفاظت اور خدمت کے لئے لٹھ بردار سکیورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی #حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا #شٹل ٹرینوں کی عدم دستیابی کیوجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ۔