تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے

اتوار 8 نومبر 2015 15:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ بخیرو عافیت سے اختتام پذیر ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دعا کے دوران پنڈال اور اجتماع روڈ پر گشت کرتے رہے ۔دعا کے دوران پنڈال میں سناٹا چھا گیا ،ہر سو ٹریفک رک گئی ،خواتین کی کثیر تعداد اپنے مردوں کے ساتھ اختتامی دعا میں شریک ہوئی ۔دعا میں شرکت کے لئے نواحی علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔