نواز شریف فوج کو اسپیس دے رہے ہیں پرویز الٰہی نے نواز شریف کے دورہ امریکہ کو ناکام قرار دیدیا
وزیر اعظم کا حالیہ دورہ صرف ایک فوٹو سیشن تھا اصل دورہ آرمی چیف کا ہوگا لیگی رہنما 2008ء کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس میں امریکا ملوث تھا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹرویو
اتوار 8 نومبر 2015 15:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) سابق نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعظم کے دورہِ امریکا کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ صرف ایک فوٹو سیشن تھا اور اصل دورہ آرمی چیف کا ہوگا، وزیر اعظم تین سال سے معاملات میں فوج کواسپیس دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت کا ذکر کرنے سے دورہ کامیاب نہیں ہوتا اور بہت کوشش کے بعد اس میں مسئلہِ کشمیر کا ذکر کیا گیا۔
پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظریں فوج پر مرکوز ہیں جس کی وجہ نواز شریف ہیں جو بطور وزیر اعظم کارکردگی نہیں دکھا رہے۔دہشت گردی کی مسئلے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ حکومت صرف کراچی کی طرف دیکھ رہی ہے تاہم اگر اسی طرح کی کارروائیاں پنجاب میں کی جائیں تو خود حکمران ہی مجرم نکلیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.