عوام پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کو ترس رہے ہیں، حکمران میٹرومنصوبے بناکرفخر کر رہے ہیں خورشید شاہ

کرپشن کے نام پر انتقامی کاروائی نہیں ہونی چاہئے ،کیا پنجاب کے حکمران دودھ کے دھلے ہوئے ہیں میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 15:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کو ترس رہے ہیں، حکمران میٹرومنصوبے بناکرفخر کر رہے ہیں کرپشن کے نام پر انتقامی کاروائی نہیں ہونی چاہئے ،کیا پنجاب کے حکمران دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی اسپیکرشپ کے امیدوار سے دستبر دار کروانے کے لئے میرا شفقت محمود سے کوئی رابطہ نہیں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ فوج کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب کچھ عرصہ آرام کریں ،قومی اسمبلی میں ،عمران خان نے اب تیسری شادی کرنی ہے یا نہیں عمران خان سے پوچھا جائے