بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست بہار کی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی شکت تسلیم کرلی

اتوار 8 نومبر 2015 15:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست بہار کی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی شکت تسلیم کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز انھوں نے بہار کے وزیراعلی اور بی جے پی مخالف اتحاد کے سربراہ نتیش کمار کو فون کرکے انھیں کامیابی پر مبارکباد دی۔الیکشن کمیشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق مودی کی ہندو انتہا پرست جماعت اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے صرف 52 میں کامیابی حاصل کر سکی نتیش کمار کا اتحاد 158 نشستوں پر بھاری اکثریت سے جیت گیا