بھارت میں اونچی ذات کے ہندو اساتذہ نے دلت طلبا کو پوجا سے روک دیا
دلت افراد نے قریبی تھانے میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی صرف ایک دن ہی نہیں ہر روز نچلی ذات سے تعلق ہونے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے طلباء کی گفتگو
اتوار 8 نومبر 2015 15:21
اڑیسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بھارت میں اونچی ذات کے ہندو اساتذہ نے دلت طلبا کو پوجا سے روک دیابھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے آندراگرام میں پیش آیا جہاں بندے ماترم ہائی اسکول میں ہندووٴں کے ایک مذہبی تہوارکے سلسلے میں پوجا کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دسویں جماعت کی ایک طالبہ سویتا نے پوجا کے لیے ناریل توڑنے کے لیے اٹھایا تو اسکول کے اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس کے ٹیچر اشوک نے اسے روک دیا اور کہا کہ وہ ایک دلت ہے اس لیے وہ پوچا میں حصہ نہیں لے سکتی۔
سویتا نے احتجاج کیا تو اسکول کے دیگر اساتذہ نے بھی اسپورٹس ٹیچر کاساتھ دیا جب کہ اس موقع پر موجود اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے سویتا سے کہا کہ اس قسم کے مسائل ان کی ذات والوں کی قسمت میں لکھ دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
سوتیا کا کہنا تھا کہ ہیڈ ماسٹر صاحب کی بات سن کر وہ رونے لگی اور اس کے بعد اس نے گھر جانے کا فیصلہ کیا جس پر اساتذہ نیاس کی سائیکل کی چابی چھین لی اور سویتا سمیت 20 دیگردلت طلبا کو زبردستی ایک کمرے میں بند کردیا اور 5 گھنٹے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت ملی۔
بعد ازاں دلت افراد نے قریبی تھانے میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ،طلبا نے اساتذہ کی جانب سے متعصبانہ اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اسکول کے دلت طلبا کے مطابق صرف ایک دن ہی نہیں انہیں ہر روز نچلی ذات سے تعلق ہونے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ طلبا کے مطابق انہیں اسکول میں ہر جگہ جانے کی بھی اجازت نہیں، وہ کمپیوٹر لیب میں نہ تو جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی کمپیوٹر کو ہاتھ لگانے کی اجازت ہے جب کہ ان کے مقابلے میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندو طلبا پر کوئی روک ٹوک نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.