بی جے پی کے کارکنوں کا ریلی کی کوریج کے دوران خاتون صحافی پر تشدد

خاتون صحافی راشٹر پتی بھون مارچ کی کوریج کررہی تھیں کہ بی جے پی کے حامیوں نے خاتون صحافی سے بد تمیزی کی رپورٹ انوپم کھیر نے بے جے پی کے حامیوں کی بد تمیزی پر خاتون صحافی سے معافی مانگی معاملے کو ختم کرایا

اتوار 8 نومبر 2015 15:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں جاری”عدم رواداری“ کی تحریک کے خلاف احتجاجی ریلی میں ہی انتہا پسندی اور عدم برداشت کا ثبوت دیتے ہوئے ریلی کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دارالحکومت نئی دلی میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف احتجاج کرنے والے ادیبوں ، شعراکرام اور فلمسازوں کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بھارتی اداکار انوپم کھیر کررہے تھے، ریلی کے دوران خاتون صحافی راشٹر پتی بھون مارچ کی کوریج کررہی تھیں کہ بی جے پی کے حامیوں نے خاتون صحافی سے بد تمیزی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون صحافی کے لیے کوریج کرنا مشکل ہوگیا تاہم بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بے جے پی کے حامیوں کی بد تمیزی پر خاتون صحافی سے معافی مانگی اور معاملے کو ختم کرایا۔

واضح رہے کہ بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف احتجاجاً 60 سے زائد سائنسدانوں، ادیبوں ، شعرا اور فلمسازوں نے اپنے قومی ایوارڈز واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔