ایف آئی اے کا خوف سی ڈی اے افسران نے 485کھوکھے خود مسمار کرانا شروع کردئیے
اتوار 8 نومبر 2015 15:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) ایف آئی اے سے گرفتاریوں کا خوف سی ڈی اے افسران نے 485کھوکھے خود مسمار کرانا شروع کردئیے ،سی ڈی اے ملازمین کی ایماء اور خاص تعلق پر قائم سیکٹر جی سیون تھری قادریہ مارکیٹ اور سیکٹر جی سیون ون بینظیر بھٹو تندور کے نام پر قائم کھوکھا نہ گرایاجاسکا ۔ آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم چارسو پچاسی کھوکھوں کو گرانے کا حکم چوہدری نثار علی خان نے دیا اور نہ ہی چےئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
سی ڈی اے افسران نے غیر قانی الاٹمنٹ کا معاملہ منظر عام پر آنے سے قبل ہی خود کو بچانے کے لیے دو روز میں 100غیر قانونی کھوکھے گرادئیے جن میں متعدد لائسنس یافتہ ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس دوران سی ڈی اے ملازمین اور سیاسی جماعتوں کے جیالوں سے خاص تعلق پر قائم اسلا م آباد کے پوش سیکٹر جی سیون ون سی ڈی اے انکوائری سے ملحقہ بینظیر بھٹو کے نام پر لیا جانے والا تندور جو کہ کنال کی سرکاری اراضی پر قابض ہے ختم نہ کیا جاسکا ہے اور موجود ہ تندور اس وقت عالیشان کھوکھے اور بیٹھک میں تبدیل ہو چکاہے ۔
دوسری جانب سیکٹر جی سیون تھری قادریہ مارکیٹ میں اوپن سپیس کے نام پر قائم دودھ ،دہی کی دوکان مارکیٹ کے سامنے سرکاری اراضی پر جوں کی توں موجود ہے جیسے سی ڈی اے ملازمین سے تعلق کی بنیادپر ختم نہیں کیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کے پوسٹر بلدیاتی انتخابات کے نام پر لگاکر کھوکھوں کو بچایا جارہاہے اگر سی ڈی اے نے آپریشن کرنا ہے تو سب کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.