Live Updates

حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا،میٹروبس اور ٹرینوں پر پیسے ضائع کئے جا رہے ہیں؛خورشید شاہ

اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے بات نہیں ہوئی ، جمہوریت بچانے کیلئے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ؛ قائد حزب اختلاف

اتوار 8 نومبر 2015 15:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے حکومت میٹروبس اور ٹرینوں پر پیسے ضائع کر رہی ہے ۔ اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے بات نہیں ہوئی ۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ وفاقی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو قرضے میں ڈبو دیا ہے حکومت میٹروبس اور ٹرینیں چلا کر پیسہ ضائع کر رہی ہے لوگوں کے پاس پینے کو پانی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں صوبوں کی بات چھوریں پنجاب میں بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ وفاقی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے ۔ شخصیات سے نہیں اداروں کی بقا سے ملک چلتے ہیں ۔ احتساب صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کے معاملے میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے بات نہیں ہوئی جمہوریت کو بچانے کے لئے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران کو چاہئے کہ کچھ روز کے لئے وہ چھٹیوں پر چلے جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات