لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن سے جعلی سکے بنانے والا گروہ پکڑا گیا، ہزاروں روپے مالیت کے سکے برآمد

اتوار 8 نومبر 2015 15:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن سے جعلی سکے بنانے والا گروہ پکڑا گیا، جس سے ہزاروں روپے مالیت کے سکے برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

گرین ٹاوٴن کے ایک گھر میں پولیس نے چھاپا مارا، جہاں جعلی سکے تیار کئے جا رہے تھے، اس موقع پر تین ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں میں وارث، ذوالفقار اور صفدر شامل ہیں۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم پانچ روپے والا سکہ دو روپے میں فروخت کرتے تھے، جائے وقوعہ سے ہزاروں روپے مالیت کے سکے بھی برآمد کر لئے گئے۔