وفاقی حکومت کئی بار اعلانات کے باوجود تجارتی و نئی آٹو پالیسی دینے میں ناکام
اتوار 8 نومبر 2015 15:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء)وفاقی حکومت بار بار اعلانات کے باوجود تجارتی پالیسی اور نئی آٹو پالیسی دینے میں ناکام ہوگئی۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق نئی تین سالہ تجارتی پالیسی کا اعلان رواں سال جولائی میں ہونا تھا، لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کے متفق نہ ہونے کی وجہ سے بار بار پالیسی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی، گزشتہ ماہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نومبر کے پہلے ہفتے تجارتی پالیسی کے اعلان کی نوید سنائی تھی لیکن اس تاریخ پر بھی پالیسی کا اعلان متوقع نہیں ہے کیونکہ پالیسی کا ڈرافٹ ابھی تک وزیر اعظم نے منظوری نہیں کیا ہے تاہم اسحاق ڈار کی قیادت میں بنائی گئی کمٹی نے اس کی منظوری دیدی ہے۔
نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافے کے لیے وزیر اعظم سے مزید مراعات کے لیے سفارش کی گئی ہے اس لیے تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی میں تین سال کے اندر برآمدات کا ہدف 35ارب ڈالر رکھا گیا ہے، ویلیو ایڈڈ اشیا کی برآمد کے اہداف رکھے گئے ہیں تاکہ تجارتی خسارے کو کم سے کم کیا جاسکے۔آٹو پالیسی گزشتہ دو سال سے زیر التوا ہے، اس پالیسی کو بھی بار بار تبدیل کیا جا رہا ہے اور ابھی تک فائنل ڈرافٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز متفق نہیں ہو سکے ہیں اور نہ ہی ابھی تک وزیر اعظم کے حکم پراسحق ڈار کی قیادت میں قائم ہونے والی کمیٹی نے اس کے ڈرافٹ کی منظوری دی ہے۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کے متفق نہ ہونے کی وجہ سے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی دو سال گزرنے کے باوجود منظور نہ ہو سکی۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے آٹو پالیسی کا نیا مسودہ تیار کرکے بھجوا دیا۔ نئی آٹو پالیسی کی دستاویزات کے مطابق آٹو پالیسی کے مسودے پر وزارت تجارت، وزارت کمیونیکیشن، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایف بی آرنے اپنی سفارشات دی ہیں اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے بھی اپنے کاوٴنٹر کمنٹس دیے ہیں۔ نئی آٹو پالیسی میں آٹو انڈسٹری کی سفارشات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے لیکن ابھی تک تمام اسٹیک ہولڈرز متفق نہیں ہو سکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.