برسبین ٹیسٹ ، ٹیسٹ کے آخری روز میزبان آسٹریلیا کو جیت کیلئے 7وکٹیں ، نیوزی لینڈ کو 362رنز درکار

اتوار 8 نومبر 2015 16:06

برسبین ٹیسٹ ، ٹیسٹ کے آخری روز میزبان آسٹریلیا کو جیت کیلئے 7وکٹیں ، ..

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا‘ ٹیسٹ کے آخری روز میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لئے 7وکٹیں اور نیوزی لینڈ کو 362رنز درکار ہیں‘ آسٹریلیا کے504رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 142رنز سکور کرلئے ‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 59‘ لیتھم 29 اور مارٹن گبٹل23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ بریڈن میکلولم 4اور ٹیلر 20رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں‘ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 264رنز پر ڈکلیئر کردی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 504 رنز کا ٹارگٹ دیا نیوزی لینڈ کی ٹیم 504رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا لئے تھے ۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کے لئے 7وکٹیں اور نیوزی لینڈ کو 362رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 59‘ لیتھم 29 اور مارٹن گبٹل23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ بریڈن میکلولم 4اور ٹیلر 20رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں‘ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔