مردان، ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گوجر گڑھی نے جیت لیا

اتوار 8 نومبر 2015 16:06

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گوجر گڑھی نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 88کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ یہ مقابلے معیار کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئے ٹورنامنٹ کے آخری فائنل میچ میں جی ایچ ایس ایس گوجر گڑھی نے جی ایچ ایس ایس مزدور آباد تخت بھائی کو 13 رنز سے ہراکر ڈسٹرکٹ چمپیئن کا اعزاز حاصل کرلیاٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین سجاد ،بیسٹ باولرآصف ،بیسٹ فیلڈر عدنان اور ونر کپتان عباس کی کارکردگی پر مبارک باد پیش کی گئی اس موقع پر پرنسپل نثار محمد ،انچارج خلیل الرحمان ،اعجاز رحمان ،قاری ابراہیم ،آمان اللہ ،داؤد اور کوچ شہاب ،عرفان ،شاہ زیب اور اضغرنے کھلاڑیوں کے کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہاکہ اس کامیابی کے کریڈٹ کوچز او ر آساتذہ کو جاتی ہے اس موقع پر جی ایچ ایس ایس گوجرگڑھی کے پرنسپل نثار محمد نے محمد طارق سپورٹس سیکرٹری اور اعجاز باچا فنانس سیکرٹری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنا پرامن ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر انکو مبارک باد پیش کرتے ہیں ٹورنامنٹ کے آخرمیں تمام کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :