صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تمام خالی آسامیاں ہنگامی بنیادوں پر پر کئے جائیں گے ،شہرام ترکئی
ایف سی پی ایس پاس نوجوان ڈاکٹروں کو بطور کنسلٹنٹس بھرتی کیا جارہا ہے ،نئے بھرتی ہونے والے ان کنسلٹنٹس ڈاکٹروں کو اُن کی مرضی کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا ،وزیرصحت خیبرپختونخوا
اتوار 8 نومبر 2015 16:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوری کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں ایف سی پی ایس پاس نوجوانوں کوواک ان انٹرویو کے ذریعے بطور کنسلٹنٹس ڈاکٹر بھرتی کیا جارہا ہے ۔
نئے بھرتی ہونے والے ان کنسلٹنٹس ڈاکٹروں کو اُن کی مرضی کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا اور اُنہیں پُر کشش تنخواہ اور مراعات دیے جائیں گے جس کے لئے اگلے چند دنوں کے اندر اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے ۔وہ گزشتہ روز پشاور میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے اُن کے دفتر میں اُن سے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں موجودہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد اور اس سلسلے میں ڈاکٹر برادری کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.