اسلام آبادمیں بلد یاتی الیکشن میں خد مت اور شر افت کا مقابلہ ہر طر ح کی ما فیا سے ہو گا،جماعت اسلامی

بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں ، مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے،کا ر کنا ن انتخا بی مہم کو تیز کر کے ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچیں،جماعت اسلامی اسلام آباد کے بلد یاتی کنو شن سے میاں محمد اسلم اور زبیر فارو ق خان کا خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کار کنان کی شابہ روز محنت ، اخلاص اور شاندار خد مت کے ریکارڈ کے باعث ضلع بھر میں بھر پو ر کامیابی حا سل کر ے گی ۔اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن میں خد مت اور شر افت کا مقابلہ ہر طر ح کی ما فیا سے ہو گا ۔

انھوں نے کہا بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں جہاں مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے ۔کا ر کنا ن انتخا بی مہم کو تیز کر کے ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچیں اور انھیں ووٹ کے لیے آمادہ کر یں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے بلد یاتی اُمیدوارں کے کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان ،نائب امیر محمد کاشف چو ہدری ، خالد فارو ق اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے ہر اُمیدوار اور رکن کو مر جع خلائق بنتے ہو ئے انسانوں کو اپنے گرد اکھٹا کر نا چا ہیے اُن کے دکھ سکھ کا ساتھی اور مشکل وقت میں اُن کے ساتھ کھڑا ہو نا چا ہیے کیو نکہ خد مت اور رابطہ عوام ہی بلد یاتی انتخاب کی شاہ کلید ہے اور اسی کی بدو لت ہم 2013کے انتخابات کا مداوااور 2018میں ہو نے والے قومی الیکشن میں کامیابی حا صل کر سکتے ہیں ۔

کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی جیت کا عز م لے کر میدان میں نکلی ہے جماعت اسلامی کے مخلص اور ایک نظریے سے جڑے ہو ئے کار کنان اپنی مثا ل آپ ہیں وہ منتخب ہو کر اسلام آباد میں خد مت اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے ۔انھوں نے کہا بلد یاتی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے اسلام آباد مسائل کا جنگل بن چکا ہے منتخب نمائندے اور سر کاری اداروں نے عوام کو ما یوس کیا ہے ۔