ساہیوال،تین ڈاکوؤں نے جنرل سٹور لوٹ لیا ،شہریوں نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا
دو ڈاکو سوا دو لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار
اتوار 8 نومبر 2015 16:12
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) ساہیوال بائی پاس پاکپتن روڈ موڑ ساہیوال میں 3ڈاکوؤں نے جنرل سٹور لوٹ لیا ڈاکو سوا دو لاکھ رو پے کی نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے ڈاکوؤں کی فائرنگ پر شہریوں نے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق شیخ عبد المجید کے جنرل سٹور پر 3ڈاکو آئے اور اسلحہ تان کر شیخ مجید اور عمران سے دو لاکھ پچیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی جب وہ فرار ہونے لگے تو شیخ مجید کے شور پر شہری آگئے اور شہریوں نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور دو ڈاکو فائرنگ کر تے ہوئے نقدی سمیت فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو علی نواز بلوچ نامی کو شہریوں نے قابو کر لیا اور اسکی مو ٹر سائیکل نمبر 9244/SLLبھی قابو کر لی جس کے بعد پولیس نے مو قع پر پہنچ کر ڈا کو علی نواز بلوچ کو گرفتار کر لیا اور اس کے انکشاف پر دوسرے دو ڈاکوؤں ارشد اور علی بلوچ کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی دوران تفتیش گرفتار ڈاکو نے انکشاف کیا کہ اس کے قبضہ سے ملنے والی مو ٹر سائیکل بھی انہوں نے جی ٹی روڈ پر ایک راہگیر سے چھین لی تھی پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.