پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مرغبانی کا تربیتی کورس 16نومبر سے شروع ہو گا

اتوار 8 نومبر 2015 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مرغبانی کا تربیتی کورس 16نومبر سے شروع ہو گا ۔سنیئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع زراعت ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ مرغبانی کے شعبہ سے منسلک افراد کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں اضافہ اور ان کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں 6روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ 16 تا 21 نومبر تک جاری رہنے والے اس کورس کی رجسٹریشن 16 نومبر صبح9 بجے تک کرائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کورس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد کے استفادہ کو یقینی بنانے کے لیے اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے ․ اس کورس سے مستفید ہونے والے حضرات نہ صرف مرغبانی کی لیئے نئی تکنیکس سیکھیں گے بلکہ جدید طریقوں سے اپنی پیداوار بڑھانے اور بیمار یوں پر قابو پانے کے بارے میں بھی مکمل معلومات حاصل کریں گے۔