پنجاب کے تمام اضلاع اور ڈویژنزمیں” ای عوامی خدمت مراکز“ کے قائم کئے جائیں گے،میاں نجیب اسلم

اتوار 8 نومبر 2015 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) ای خدمت مراکز پنجاب کے صوبائی کوآرڈینیٹراور ایڈیشنل سیکریٹری ڈیویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب میاں نجیب اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور ڈویژنزمیں” ای عوامی خدمت مراکز“ کے قائم کئے جائیں گے، صوبے کے تمام اضلاع اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر عوامی خدمت مراکز کے قیام کیلئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای خدمت مرکز راولپنڈی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی بھی موجود تھے۔ میاں نجیب اسلم نے بتایا کہ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب خالد مسعود چوہدری کی سربراہی میں ای خدمت مراکز کے حوالے سے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں اورپنجاب میں لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے قائم ہونے والے ای خدمت مراکز کی سائٹس فائنل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن سے اس پراجیکٹ کی بدولت شہریوں کو پیدائش و اموات کے سرٹیفیکٹ ، شناختی کارڈ و ڈرائیونگ لائسنس، ڈومیسائل کے حصول سمیت مجموعی طور پر سولہ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ سے شہریوں کو اپنے اضلاع میں ایک ہی مقام سے یہ سہولیات حاصل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :