حکومت عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین
اتوار 8 نومبر 2015 16:45
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ فوڈ سیکورٹی ایک اہم قومی ایشو ہے اور اس حوالے سے حکومت عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے تا کہ لوگوں کو صاف اور متوازن غذا مہیا کر کے ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ڈالی جا سکے -اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کی روشنی میں صوبائی محکمہ خوراک نے فوڈ سیکورٹی مرتب کر لی ہے اور اس حکمت عملی کے مفید نتائج برآمد ہو نگے -یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی- انہوں نے کہا کہ دور جدید میں جہاں بہتر اور صاف ستھری اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے کے طریقے وضع ہوئے ہیں ہمیں بھی اپنی زندگیوں کو بہتر اور بیماریوں سے پاک گزارنے کے طریقے اپنانا ہوں گے تا کہ توانا اور صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے - انہوں نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک اشیا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے - اس ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے فوڈ سیکورٹی کے لئے قوانین مرتب کئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے - صوبائی وزیر نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے مافیا کو معاشرہ میں کسی صورت جینے نہیں دیا جائے گا ، انہیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا - انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے عناصر اس بات پر کیوں نہیں توجہ دیتے کہ اپنے لالچ کی خاطر جو گڑھا دوسروں کے لئے کھود رہے ہیں اسی میں وہ بھی گر سکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی غذائی ضروریات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بھرپور عملدرآمد کرایا جائے گا تا کہ لوگوں کو صاف اور متوازن غذا مہیا ہو اور ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد ڈالی جا سکے -
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.