کوئلہ آئل امپورٹ بل اور بجٹ خسارہ کم کرنے کا سب سے بہترین زریعہ ہے ، چئیرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون

اتوار 8 نومبر 2015 16:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون کے چئیرمین اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ کوئلے کااستعمال بڑھاناآئل امپورٹ بل اور بجٹ خسارہ کم کرنے کا سب سے بہترین زریعہ ہے، جو ملک کو بین الاقوامی آئل مارکیٹ کے عدم استحکام سے بھی بچا سکتا ہے۔ بجلی گھروں کی بتدریج کوئلہ پر منتقلی سے اربوں ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ ڈیموں کی تعمیر سے ہزاروں میگاواٹ سستی بجلی بنائی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کوعبدالرؤف عالم نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ تھر کول سے فائدہ اٹھانے کے لئے وفاقی کول منسٹری قائم کرنے سے معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ بھارت سمیت کئی ممالک میں پاکستان سے کم کوئلہ ہے مگر کوئلے کی الگ وزارتیں قائم ہیں۔کوئلہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہے۔بھارت میں کوئلے کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور 2025میں یہ امریکہ سے بازی لے جائے گا۔ بھارت کے لئے سالانہ 204ملین ٹن کوئلے کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تھر کول سے سستا زریعہ ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :