راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے اساتذہ ‘ حافظ قرآن اور معذور طلباء و طالبات سے ہجری وظائف کے لیے درخواستیں مانگ لیں

اتوار 8 نومبر 2015 17:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2015میں کامیاب ہونے والے اساتذہ‘ حافظ قرآن اور معذور طلباء و طالبات سے ہجری وظائف کے لیے درخواستیں مانگ لی ہیں ‘اہل امیدواران 30نومبر تک درخواستیں ارسال کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق اساتذہ کرام کے بچوں کے لیے 35‘حافظ قرآن بچوں کے لیے 5اور معذور بچوں کے لیے دو وظائف کے لیے اہل امیدوار درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ہجری وظائف کے لیے 60فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اہل ہونگے ۔