پیرو کے صدر نے چلی کے ساتھ متنازعہ سرحدی علاقے میں نئے ضلع کے قیام کی منظوری دے دی

اتوار 8 نومبر 2015 17:05

لیما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) پیرو کے صدر اولانتا ہمالہ نے چلی کے ساتھ متنازعہ سرحدی علاقے میں ایک نئے ضلعے کے قیام کی منظوری دے دی جس سے دونوں ملکوں میں اختلافات کی نئی لہر چل پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اولانتا ہمالہ نے کہا کہ نئے ضلعے کے قیام کا مقصد متنازعہ سرحدی علاقے لا یاردا لاس پالوس میں تعمیروترقی اور مقامی باشندوں کی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

اس عمال سے ان لوگوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے اور اپنے نمائندے چننے کا موقع ملے گا جس سے ان کی حالت سدھر جائے گی۔ادھر چلی کی حکومت نے پیرو کے اس اقدام پر باقاعدہ احتجاج کیا ہے اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان سماجی رابطوں میں اضافے کیلئے دسمبر میں ہونے والی وزارتی سطح کی ملاقات بھی ملتوی کردی ہے۔