ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر مسلسل بھارتی جارحیت افسوس ناک ہے‘ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ‘جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیں گے‘کراچی میں آپریشن کے اچھے نتائج برآمد ہونگے ‘وفاقی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی “ احتساب صرف سندھ ہی نہیں پنجاب میں بھی ہونا چاہیے‘کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ‘خورشید شاہ ‘ رحمن ملک و دیگر کاسرگودھا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب
اتوار 8 نومبر 2015 17:21
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے ذریعے چھیڑ چھاڑ افسوس ناک ہے‘ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ‘جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیں گے‘کراچی میں جاری آپریشن کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے ‘ احتساب صرف سندھ میں ہی نہیں پنجاب میں بھی ہونا چاہیے ۔
وہ اتوار کو سرگودھا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما رحمن ملک سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ چیف جسٹس کا سینیٹ سے خطاب خوش آئند ہے ملک میں جمہوریت مضبوط بنانے کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئیمیاں رضا ربانی نے کہاکہ ملک میں احتساب ہونا چاہئے اور عوام کا لوٹاہوا پیسہ واپس ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.