ملک کی 18کروڑ عوام کے فرماں بردار حکمران درحقیت ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں،2013میں جمہوریت کا کھلے عام خون کیا گیا جو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر رقم ہے
تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 8 نومبر 2015 17:25
اسلام آباد /چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی 18 کروڑ عوام کے فرماں بردار حکمران درحقیت ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں2013میں جمہوریت کا کھلے عام خون کیا گیا جو کہ پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر رقم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت ضلعی آگنائزر میاں شوکت علی تھہیم نے کی۔
وفد میں سردار قائم علی شاہ،ڈاکٹر جاوید اقبال،سید عنائت علی شاہ اور حسن علی قاضی شامل تھے۔عمران خان نے کہا کہ مملکت کے تمام ادارے اس وقت میاں برادران کی فرماں برداری کرتے ہوئے من پسند قوانین کے تحت کام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
اور عوام کے بنیادی حقوق پورے طریقے سے پاوں تلے روندے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کر وائے جا رہے ہیں جس میں دھامدلی نہیں دھاندلا کیا گیا ہے الیکشن کمیشن بتائے کہ بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشنیری اور سرکاری افسران کی مداخلت اور پنجاب حکومت کی تابعداری کا جواب دے کون ہے۔
انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب بتائیں کہ ان الیکشن میں جاری کردہ فنڈز میں جو مبینہ خرد بردہوئی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے ۔عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ساتھ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں بھی ظلم وستم کی نئی تاریخ رقم کی گی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کا احترام کرتا ہوں اور میڈیا کو بھی چاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فرائض سر انجام دے میڈیا کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں مگر بعض مقامات پر مجھے بلاوجہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی گی جسکا مجھے افسوس ہے۔انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ 19 نومبر کو چنیوٹ میں ہونے والے بلدیاتی الیکش میں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے ہر کوشش بروئے کار لائیں اور امیدواروں کی جیت کی بھر پور کوشش کریں اور اس میں کوئی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔اور پی ٹی آئی کلین سویپ کرئے ۔انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب کے آگنائزر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 10 نومبر کو چنیوٹ کا دورہ کریں گئے اور بلدیاتی امیدوارں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.