بلدیاتی انتخابات میں سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونیوالا پی ٹی آئی کا کارکن دم توڑ گیا
لواحقین کا لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤ س کے باہر احتجاج، کارکنوں نے ملتان روڈ پر بھی احتجاج کر کے ٹریفک بلاک کر دی
اتوار 8 نومبر 2015 17:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نیچے میں زخمی ہونے والا تحریک انصاف کا کارکن دم توڑ گیا ، اہل خانہ نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس کے سامنے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کو بلاک کر دیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن محمد حیات بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں یونین کونسل 105 کے سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
کارکن کی ہلاکت کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے کارکن ملتان روڈ پر جمع ہو گئے اور پولیس اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ۔ بعد ازاں مقتول کے لواحقین اور کارکن لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی بھی احتجاج میں شرکت کے لئے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے ۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر نے کے باوجود چھوڑ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.